آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

کراچی(جے ٹی این پی کے نیوز) آئی ایم ایف سے جان خلاصی

وفاقی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے عوام سے سونا ادھار لینے
کی تجویز غور شروع کر دیا ہے۔ عالمی قرض دہندگان سے گزشتہ تین ماہ میں
5 بلین ڈالر سے زیادہ قرض لینے کے باوجود حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں
ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز
پر اقتصادی ایگزیکٹو کونسل (ای ای سی) میں بحث کی گئی، جس میں اقتصادی
وزراء اور گورنر سٹیٹ بینک شامل ہیں۔

کمرشل بینک سونے کے مالک شرح سود ادا کرینگے

تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی
دستاویز جاری کریں گے اور قیمتی دھات پر شرح سود ادا کریں گے، کمرشل
بینک یہ سونا سٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو
بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کما سکتا ہے، جس نے مہنگے غیر ملکی
قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بنائے ہیں۔

سٹیٹ بینک 2.01 ملین اونس سونے کے ذخائر کا مالک

31 دسمبر 2021ء کو سٹیٹ بینک کے ذخائر کی پوزیشن کے مطابق سٹیٹ بینک
کے پاس پہلے ہی 2.01 ملین فائن ٹرائے اونس سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت
3.8 بلین ڈالر ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل سکڑ رہے
ہیں، 11 فروری کو یہ مزید 17 بلین ڈالر تک گر گئے۔ پچھلے 3 ماہ میں حکومت
نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر کا قرض لیا، موٹر وے گروی رکھ کر آئی ایم
ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ایک ارب ڈالر قرض لیا، لیکن پھر
بھی غیر ملکی قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ کم برآمدات اور
زیادہ درآمدات کی وجہ سے ذخائرکو مستحکم نہیں کیا جا سکا۔

= پڑھیں = راست میں خفیہ چارجز شامل نہیں، سٹیٹ بینک

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، عوام سے سونا ادھار
لینے کی تجویز ابتدائی طور پر پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران
خان کو پیش کی تھی، اس کے بعد وزیراعظم نے معاملہ ای ای سی کے پاس بھیج د
یا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جا سکے اور
گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزید کیش لایا جا سکے۔

زرمبادلہ بڑھانے کیلئے سونا فارن کرنسی میں تبدیل کرنا

ذرائع کے مطابق گزشتہ ای ای سی کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے
کہا کہ سونے پر مبنی قابل تبادلہ رعایتی دستاویز کا مقصد غیر ملکی زرمبادلہ
بڑھانے کے لیے سونے کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرنا ہے، وزیر خزانہ کے
مطابق تجویزکا مقصد گھروں میں بیکار پڑے سونے کو پیداواری ملکی اثاثوں میں
تبدیل کرنا ہے، تاہم بینک زیورات کے بجائے صرف گولڈ بار وصول کریں گے-

گولڈ انڈسٹری سے ٹیکسں وصولی کا منصوبہ زیر غور

تجویز کے مطابق سونے کے مالک گولڈ سرٹیفکیٹ کے عوض قرض لے سکتے
ہیں۔ ای ای سی نے جیولرز کی طرف سے کم ٹیکس دینے کے معاملے پر بھی
تبادلہ خیال کیا، ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ گولڈ انڈسٹری سے واجب الادا
ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ایک منصوبہ تیار کرے، ملک میں 36 ہزار جیولرز
ہیں اور صرف 50 ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں-

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ

گزشتہ ماہ حکومت نے سونے اور زیورات کی فروخت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس
لگایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی زرمبادلہ میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں
سرمایہ کاری کرنے پر حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم
کرنے کے لیے ایک اور تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، آئی ایم ایف سے جان خلاصی
آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، آئی ایم ایف سے جان خلاصی

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: