آئیڈیاز 2022 نمائش، ابھینندن کی یادگار پیش، ائیر کموڈور کا دلچسپ تبصرہ

کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: آئیڈیاز 2022 نمائش، ابھینندن کی یادگار

شہرقائد کے ایکسپو سینٹرمیں جاری جدید ہتھیاروں کی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں ایک سٹال ایسا بھی ہے جہاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے جہاز کا ٹکڑا نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

چھبیس فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ میں بم گرانے کا دعوی کیا

اور کہا کہ یہ جہادی گروپس کے کیمپس پر حملہ تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب

سے کہا گیا کہ یہ حملے نہ تو کسی کیمپ پر تھے اور نہ ہی ان میں کوئی

ہلاک ہوا، نہ ہی بھارت کی جانب سے کوئی بم گرائے گئے۔

پاکستان میں انڈین میزائل گرنے کے واقعہ پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسران برطرف

تاہم اس کے باوجود اگلے ہی روز پاکستان نے آئندہ کیلئے سبق دینے کی

خاطر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ترتیب دیا جس کے تحت کی جانیوالی کارروائی

کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی مگ 21 اڑانے والے ابھینندن ورتھمان

کے جہاز کو نشانہ بنا کر گرا دیا۔ ابھینندن کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر

لیا گیا جہاں وہ 60 گھنٹے تک قید میں رہے، جبکہ ان کے تباہ شدہ جہاز کو

قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ ایک ٹرفی ہے مزید 10 چاہییں، کموڈور جہانزیب

پاکستان کے ہاتھوں رسوا اور گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان

کے گرائے گئے جہاز کا ٹکڑا محفوظ کرنیوالے ائیر کموڈور جہانزیب نے

کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت یادگار دن تھا، فروری 2019 میں ہمیں یہ ایوارڈ ٹرافی

ملی جو بتاتی ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی جو خلاف ورزی کرے گا اس کا

کیا انجام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک ٹرافی ہے، ہمیں اس طرح کی دس چاہئیں۔

ائیر کموڈوز جہانزیب نے کہا کہ ہر جنگ میں فضائیہ کی کارکردگی بہت

اچھی رہی ہے، چاہے وہ 65 ہو، 71 ہو یا کوئی بھی معرکہ۔ پاکستان ائیر فورس

کو ہمیشہ سبقت رہی ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ہم نے ایک مثال قائم کی اور اس طرح کی مزید ٹرافیاں لے کر آئیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آئیڈیاز 2022 نمائش، ابھینندن کی یادگار ، آئیڈیاز 2022 نمائش، ابھینندن کی یادگار

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: