آئندہ ہفتہ گرمی کی شدت عروج پر، ہیٹ ویو کا خطرہ

لاہور (جے ٹی این پی کے) آئندہ ہفتہ گرمی شدت عروج پر

محکمہ مو سمیا ت نے آئندہ ہفتہ گر می کی شدت عروج پر پہنچنے کی پیشگو ئی کی
ہے، ہیٹ ویو انسانی جسم سمیت جا نداروں کو شدید متا ثر کر سکتا ہے، ڈاکٹرز کی
جانب سے عوام کو احتیا طی تدا بیر اپنا نے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کی
شدت براہ راست اثر آنکھوں پر اثر کر یگی ،بچاؤ کیلئے آنکھوں کی خصوصی دیکھ
بھال کی ضرورت ہے۔

بچاؤ کیلئے آنکھوں کوبار بار ٹھنڈے پانی سے دھویاجائے

ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا دراصل چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے آنکھوں
میں جلن، خارش، پانی اور سرخی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،بچاؤ کیلئے آنکھوں
کوبار بار ٹھنڈے پانی سے دھویاجائے ۔جبکہ ڈاکٹر سے منظورشدہ آئی ڈراپس ڈال کر
آرام حاصل کر سکتے ہیں۔دھوپ میں باہر نکلنے سے قبل آنکھوں کو سور ج کی مضر
شعاعوں سے بچانے کیلئے پہلے چشمہ لگانا نہ بھولیں، اس کیلئے بڑے شیشے اور
گہرے رنگ والے سن گلاسز کا انتخاب کریں، جس سے آنکھیں مکمل طور پر ڈھک جائیں،

آنکھوں کی اچھی صحت کیلئے کمرے کی مناسب روشنی بھی ضروری

اسی طرح وژن سنڈروم سے بچاؤ بھی ضرور ی ہے کمپیوٹر پر زیادہ دیر کام کرنے کی
وجہ سے کئی بار وژن سنڈروم کا خطرہ ہوتا ہے، اسلئے ہر آدھے گھنٹے بعد 5 سے 10
منٹ تک کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سمارٹ فون اور ٹی وی سکرین سے نظریں ہٹاکر آنکھوں کو
آرام دینا نہ بھولیں، اسی طر ح آنکھوں کی اچھی صحت کیلئے کمرے کی مناسب روشنی
بھی ضروری ہے۔ خاص طور پر پڑھائی کے دوران کمرے میں مکمل روشنی کا ہونا
ضروری ہے، جس کی وجہ سے آنکھو ں پر زیادہ اثر نہیں پڑیگا اور آنکھوں میں دھندلا
پن کا خطرہ بھی دور ہو جائیگا۔

بچو ں کو بھی شدید گر می سے بچا ئیں

ان سا ری احتیا طی تدا بیر کیساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک آنکھوں کو صحتمند
رکھنے کیلئے ضروری ہے جن میں وٹامن سی، وٹامن اے اور منرلز شامل ہوں ، اس کیلئے
آپ اپنی خوراک میں ہری سبز یاں، موسمی پھل، دودھ، دہی، پنیر جیسی چیزیں شامل کر
سکتے ہیں،جبکہ بچو ں کو بھی شدید گر می سے بچا ئیں ، ٹھنڈی غذا کا استعما ل کروا ئیں
تاکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہے، اس کیسا تھ ساتھ کام پر جا نیوالے مزدور
اور بڑے بوڑھے گر می سے برا ہ را ست بچنے کیلئے سر کو با ر یک ململ کے کپڑے
سے ڈھا نب کر رکھیں ۔

آئندہ ہفتہ گرمی شدت عروج پر

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: