آئندہ تعلیمی سال کا دورانیہ 10ماہ ،سکولوں کا نصاب 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ
لاہور (جے ٹی این پی کے) آئندہ تعلیمی سال کا دورانیہ
اگلے تعلیمی سال میں سکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سمارٹ نصاب کے تحت ہونگے۔
کورونا کے باعث رواں تعلیمی سیشن31 مئی کو ختم ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن
نے اگلا تعلیمی سال بھی مختصر کر دیا۔ اگلا تعلیمی سال ستمبر میں شروع ہو گا اور مارچ 2023 ء
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آئندہ اتوار تک دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی
میں ختم ہوگا،جبکہ تعلیمی سال کے دوماہ شارٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول
ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2022ء اور 2023ء کو شارٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تعلیمی سال کا آغاز
2022 ء ستمبر میں ہوگا جو 31 مارچ 2023ء ختم ہو گا۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی سال میں دو ماہ
جبکہ نصاب میں 20 فیصد تک کمی کی جائیگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو
ہدایات جاری کریگا۔ سال 2022 ء میں بھی کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ
سے نصا ب کو پچاس فیصد تک کم کیا گیا تھا۔ نصاب میں کمی کے بعد امتحانات کو بھی اس پالیسی
کے مطابق منعقد کیا جائیگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکا م کا کہنا ہے اگلے تعلیمی سال کو محدود
کرنے کا فیصلہ پرانے تعلیمی سرکل کو بحال کرنے کی وجہ سے کیا گیا ۔ محکمہ سکول ایجو کیشن
کی جانب سے جا ر ی مراسلے کے مطابق رواں سال تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی کو ہو گا۔
آئندہ تعلیمی سال کا دورانیہ
سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے5 جنوری تک کرنے کی تجویز
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں